پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر بھر میں ٹھنڈی راتوں اور تیز ہواؤں کے وقفوں کے ساتھ موسم خشک رہے گا۔
آج ریکارڈ کیا گیا سب سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد رہا۔ شمال مشرق سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دریں اثنا، وادی کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں جزوی طور پر ابر آلود آسمان اور سرد موسم کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ اس دوران سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور نوکنڈی میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا، کم از کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ پشاور میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
دریں اثنا، ایک عالمی مانیٹرنگ ویب سائٹ کے مطابق، پشاور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 174 پر ہے، جس میں ذرات کی مقدار 88 ریکارڈ کی گئی ہے۔