کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے منگل کو صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں 22 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
وزیر تعلیم سندھ کی صدارت میں 25 جنوری 2024 کو منعقدہ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی سیشن 2024 کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ کالج ایجوکیشن ڈیپارمنٹ، حکومت سندھ کے انتظامی کنٹرول کے تحت تعلیمی ادارے شروع ہوں گے 21 دسمبر، 2024 سے 31 دسمبر، 2024 تک،” نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے۔
موسم سرما کی تعطیلات کے بعد، تعلیمی ادارے بدھ (یکم جنوری 2024) کو دوبارہ کھلیں گے۔