بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس سے نئی بین الاقوامی قیمت 2665 ڈالر ہو گئی۔
دریں اثناء مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے سے 278300 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,114 روپے اضافے سے 238,597 روپے تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2872.08 روپے پر برقرار رہی۔