ڈیرہ مراد جمالی / خضدار: ضلع جعفرآباد کے ڈیرہ اللہ یار قصبے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور دوسرے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے منگل کو بتایا۔
یہ واقعہ ڈیرہ اللہ یار کے نواحی علاقے مہبت شاخ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ دوست پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا، جہاں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ساکراں بی بی اور ہدایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی پولیس افسر محمد ندیم نے تصدیق کی کہ یہ معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا تھا، اور واقعے کے فوراً بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
لاش تحصیل زہری سے ملی
منگل کو زہری کی تحصیل نورگاما مشک روڈ پر نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔
مقامی لوگوں نے لاش کے بارے میں حکام کو اطلاع دی جس کو زہری اسپتال منتقل کیا گیا۔
لیویز حکام نے بتایا کہ مقتول کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے تھے اور اسے متعدد گولیاں ماری گئی تھیں، انہوں نے مزید کہا کہ مقتول کی شناخت ہونا باقی ہے۔
ڈان، جنوری 15، 2025 میں شائع ہوا۔