کراچی: کراچی میں پیر کو پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ بندرگاہی شہر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ، اس میں کہا گیا کہ ہوائیں شمال مشرق سے 5 کلومیٹر کی رفتار سے چل رہی تھیں اور ہوا میں نمی کی سطح 63 فیصد تھی۔
دوسری جانب، پی ایم ڈی نے کہا، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جسے اکثر کراچی میں سردی کی لہر کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں موسم سرما کی پہلی بارش 4 جنوری کو مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ گیلے اسپیل موجودہ سرد موسم کی شدت کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔
ہلکی بارشیں مغربی ہواؤں کے اثر کے تحت 4 جنوری سے موسم کے مزید سرد ہونے کی PMD کی پیشگوئی کے بعد ہوئی۔
دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو قلات میں کم سے کم درجہ حرارت -10 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیارت میں -9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔