بھارتی کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر گجرات کے پوربندر میں تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے کے نتیجے میں جہاز میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کوسٹ گارڈ کے حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور ایک اضافی عملہ سوار تھا۔ حادثے کے بعد تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
عملے کے ارکان کو ملبے سے نکال کر شدید جھلسنے کی حالت میں پوربندر کے ایک اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر دسمبر 2021 میں بھارت کے شہر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، ہیلی کاپٹر میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 13 افراد سوار تھے۔ حادثے میں جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔